حمزہ شہباز کی نیب ریفرنس میں ضمانت کیلئے درخواست دائر

 حمزہ شہباز کی نیب ریفرنس میں ضمانت کیلئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ میں مسلم لیگ (ن)کے رہنماء اورپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے نیب ریفرنس میں ضمانت کیلئے درخواست دائرکردی مسٹر جسٹس سردارمحمد سرفراز ڈوگر اور مسٹر جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل ڈویژن بنچ آج درخواست کی سماعت کرے گا درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ نیب نے حمزہ شہباز کو آمدنی سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ میں 11جون 2019ء کو گرفتار کیا حمزہ شہباز کی گرفتاری کے چودہ ماہ بعد ریفرنس دائر کیا گیا حمزہ شہباز کی گرفتاری کے 16ماہ بعد فرد جرم عائد کی گئی نیب کے آمدنی سے زائد اثاثہ جات میں 16ملزمان شامل ہیں جس میں سے 11کا ٹراِئل ہورہا ہے تمام ملزمان کے اپنے اپنے وکلاء ہیں ٹرائل جلد ختم ہونے کا امکان نہیں کسی ملزم کو عرصہ دراز تک گرفتار رکھنا ٹرائل سے پہلے سزا دینے کے مترادف ہے عدالت سے استدعاہے کہ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔
درخواست دائر

مزید :

علاقائی -