کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے کیخلا ف درخواست،حکومت کو جواب کیلئے مہلت 

 کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے کیخلا ف درخواست،حکومت کو جواب کیلئے مہلت 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمد قاسم خان نے میڈیا پر اور سرکاری سطح پر کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے کیخلا ف دائر درخواست پروفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 23 فروری تک مہلت دے دی، درخواست گزار سلمان ادریس کی جانب سے دائر درخواست پرسماعت شروع ہوئی توڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ وزارت مذہبی امور اور وزارت قانون کا اجلاس منعقد ہواہے، اجلاس میں 5کے قریب سلوگن تجویز کئے گئے ہیں، کابینہ کے آئندہ اجلاس میں یہ سمری منظوری کے لئے پیش کی جائے گی،عدالت سے استدعاہے کہ اس پراسس کو مکمل کرنے کے لئے مہلت دی جائے،فاضل جج نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ اسلام نظریاتی کونسل نے بھی اس نعرے کو غیر شرعی قرار دیا ہے، کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے کا نعرہ میڈیا پر اور سرکاری سطح پر لگایا گیا ہے، یہ نعرہ اسلامی تعلیمات کے خلاف اور غیر شرعی ہے، عدالت سے استدعاہے کہ وفاقی حکومت، پیمرا کو اس کو روکنے کا حکم دیا جائے۔

سماعت ملتوی 

مزید :

علاقائی -