اربن پولیسنگ کے چیلنجز‘ لاء اینڈ آرڈر اولین ترجیح ہے، ساجد کیانی

اربن پولیسنگ کے چیلنجز‘ لاء اینڈ آرڈر اولین ترجیح ہے، ساجد کیانی

  

 لا ہو ر (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں انسداد کرائم،آپریشنل و سکیورٹی سٹرٹیجی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ایس پی سکیورٹی /ہیڈ کوارٹرزسردرار موارہن خان، ایس پی ڈولفن راشد ہدایت، ایس پی اینٹی رائٹ فورس ساجد کھوکھر، ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تھانہ محررران نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا کہ   اللہ نے ہمیں لوگوں کی جان، مال اور عزت کو محفوظ رکھنے کی ذمہ داری دی ہے۔ ہمیں اس ذمہ داری کو ہر ممکن وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سر انجام دینا ہو گا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر اربن پولیسنگ کے چیلنجز اور لاء اینڈ آرڈر ہماری اولین ترجیح ہیں ساجد کیانی نے کہا کہ سپروائزری افسران ایڈوانس انٹیلی جنس کے ذریعے لاء اینڈ آرڈر اور سکیورٹی معاملات بہتر طریقے سے کنٹرول کر سکتے ہیں ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پتنگیں بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں۔  مالیاتی اداروں،پٹرول پمپس، کاروباری مراکز سمیت اہم کمرشل پوائنٹس کی نشاندہی کرکے سکیورٹی اقدامات یقینی بنائیں۔   انہوں نے ہدایت کی کہ ایس ایچ اوز کو بھی پابند کیا جائے کہ وہ تھانوں میں روزانہ شام 03 تا 05 بجے تک لازمی شہریوں کے مسائل سنیں  ون ویلنگ،شراب کی تیاری اور ہوائی فائرنگ کے ریکارڈ یافتہ ملزمان کا سختی سے محاسبہ کریں۔ 

مزید :

علاقائی -