حاجی مقبول کی وفات سے پیدا ہونیوالا خلا کبھی پْر نہیں ہو سکے گا،حج آرگنائزر

  حاجی مقبول کی وفات سے پیدا ہونیوالا خلا کبھی پْر نہیں ہو سکے گا،حج آرگنائزر

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ پاکستان کے سابق مرکزی چیئرمین ثناء اللہ خان ہوپ کے پی کے، کے سابق چیئرمین مسعود شنواری نے حاجی مقبول احمد کی اچانک رخصتی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے حج ٹریڈ یتیم ہو گئی ہے۔ حاجی مقبول احمد کا اوڑنا بچھونا ہوپ اور ضیوف الرحمان کی خدمت تھا۔درویش، صفت، ملنسار حاجی مقبول احمد کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پْر نہیں ہو سکے گا۔ حاجی ثناء اللہ خان اور مسعود شنواری نے حاجی مقبول احمد کی عمرہ اور حج ٹریڈ کیلئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا حاجی مقبول کی اولاد بھی صدقہ جاری ہے،ہم ٖفیاض الرحمن، امتیاز الرحمن، رضوان الرحمن،احسان اللہ خان اور ان کی بہنوں اور ان کی والدہ محترمہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کرتے ہیں،دوسری طر ف جعفریہ حج و عمرہ و زیارات ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر نے سابق مرکزی چیئرمین ہوپ پاکستان حاجی مقبول احمد کی وفات کو حج ٹریڈ کا بڑا نقصان قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا عمرہ اور حج ٹریڈ کیلئے ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کہا حاجی مقبول نے ہمارے ساتھ مل کرہوپ کی بنیاد رکھی۔ دستور بنایا، الیکشن کمیشن بنایا، انتخابات کرائے اپنی زندگی کا مشن ضیوف الرحمان کی خدمت کو بنایا اور آخری دم تک حاجی اور حج آرگنائزر کیلئے جدوجہد کرتے رہے ہم مرحوم کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے پسماندگان کے لیے صبرو جمیل کی دعا کرتے ہیں۔ 

حج آرگنائزر

مزید :

صفحہ آخر -