عازمینِ حج کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،وزارت مذہبی امور

عازمینِ حج کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،وزارت مذہبی امور

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)جوائنٹ سیکرٹری حج وزارت مذہبی امورکی زیر صدارت حج2021ء کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس مذہبی امور میں عازمینِ حج کی صحت و حفاظت سے متعلق ادویات، ویکسین کی دستیابی کیلئے مشاورتی اجلاس ہوا،وزارتِ قومی صحت، قومی ادارہ صحت، ڈریپ، ای پی آئی اور پولی کلینک کے نمائندے شریک ہوئے،عازمینِ حج کیلئے گردن توڑ بخار اور موسمی نزلہ سے حفاظتی ویکسین کی فراہمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،عازمینِ حج کی کرونا وبا سے حفاظت کیلئے ویکسین کی دستیابی کے ممکنہ ذرائع پر بھی بحث کی گئی،پاکستانی عازمینِ حج کی صحت و حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،جوائنٹ سیکرٹری حج نے کہا کہ کورونا کی حفاظتی ویکسین کی دستیابی کیلئے این سی او سی سے مشاورت کی جائے گی اورعازمینِ حج کیلئے ویکسین کی دستیابی سے متعلق ٹینڈر عنقریب جاری کیا جائے گا۔

وزارت مذہبی امور

مزید :

صفحہ آخر -