پاکستانی کمیونٹی ساؤتھ افریقہ کیلئے پاکستان ہاؤس کا قیام آخری مراحل میں
جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے کے قریب پہنچ گیا۔ پاکستانی کمیونٹی ساؤتھ افریقہ کی دیرینہ خواہش پاکستان ہاؤس کا قیام تقریباً اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے،پاکستان ہاؤس ایک انتہائی موزوں مقام مڈرینڈ میں واقع ہے اسی سلسلے میں ایک عشائیہ کا انتظام رانا مہتاب احمد آف جوہانسبرگ نے کیا جس کی صدارت پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرِ میاں نصیر احمد نے کی، عشائیہ میں جوہانسبرگ کے صدر چوہدری نشاط احمد، محمد طارق گرینڈ سیلولر، پریٹوریا کے صدر راجہ شہزاد احمد اور مپومالانگا ون کے صدر پیر مقصود احمد کے علاوہ کمیونٹی کی اہم کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی جس میں پاکستان ہاؤس کی خریداری کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔
پاکستان ہاؤس