ہیپا ٹائٹس، ٹی بی ایڈز، کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی: وزیر صحت پنجاب 

ہیپا ٹائٹس، ٹی بی ایڈز، کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی ...

  

         لاہور(جنرل رپورٹر)  وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس، ایڈیشنل سیکرٹری عمر فاروق، پروفیسر جاوید چوہدری  ودیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران وزیراعظم صحت کے اقدامات اورموبائل ہیلتھ یونٹس کا جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے وزیر صحت کووزیر اعظم صحت اقدامات اور موبائل ہیلتھ یونٹس بارے پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے ہیپاٹائٹس،ٹی بی اور ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کومفت ادویات کی فراہمی کوبھی یقینی بنایاجائے گا۔ مریضوں کی مزیدآسانی کیلئے تمام بنیادی مراکز صحت کو24گھنٹے فعال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیراعظم صحت اقدامات کے تحت صوبہ کے آٹھ اضلاع میں سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔وزیر اعظم صحت اقدامات کے تحت اٹک،میانوالی،چنیوٹ،قصور،لودھراں،جھنگ،ڈی جی خان اور راجن پور کے سرکاری ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیاجارہاہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ تمام موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے ہیپاٹائٹس،ایڈز،ملیریا،ای پی آئی اور ٹی بی کی سکریننگ کو بھی یقینی بنایاجائے گا۔

وزیر صحت پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -