پنجاب پولیس کو تیسرے کوارٹر کی مد میں فنڈزجاری 

پنجاب پولیس کو تیسرے کوارٹر کی مد میں فنڈزجاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کو تنخواہوں، انوسسٹی گیشن،اپریشنز، سیکیورٹی، رپئیرنگ و دیگر معاملات کے لئے تیسرے کوارٹر کی مد میں ساڑھے 25ارب سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے تیسرے کوارٹر کابجٹ جاری کردیا لاہورسمیت پنجاب بھرمیں 25ارب 60کروڑ سے زائدکا بجٹ تقسیم کیا گیا. ائی جی پنجاب نے لاہورسمیت پنجاب بھر کے اضلاع میں تقسیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا لاہورکو 4ارب 11کروڑ روپے۔ سی ٹی او لاہورکو56کروڑ سے زائدکے فنڈز جاری کئے گئے.ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی 1ارب 26کروڑ ایڈیشنل ائی جی انوسٹی گیشن کو74کروڑکے فنڈز جاری کئے گئے جبکہ دیگراضلاع کوفورس کیمطابق فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں ڈی آئی جی ٹیلی کو86کروڑ، ڈی آئی جی ٹریفک کو26کروڑ کے فنڈز جاری کئے گئے۔ پنجاب پولیس کوخریداری کیلئے 2کروڑ 37لاکھ کے فنڈز جاری کئے گئے پنجاب پولیس کو پہلے 2کوارٹرمیں 68ارب سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے رواں مالی سال کیلئے پنجاب پولیس کو119ارب کا بجٹ جاری کیا جاناہے باقی فنڈز آخری کوارٹر میں جاری کئے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -