انویسٹی گیشن افسران کو رات 8 سے 12 بجے تک تھانوں میں محدود کردیا

انویسٹی گیشن افسران کو رات 8 سے 12 بجے تک تھانوں میں محدود کردیا

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے تمام تھانوں کے انویسٹی گیشن افسران کو رات 8 بجے سے رات 12 بجے تک تھانوں میں محدود کردیا   سی سی پی او لاہور نے یہ حکم   شہر کے مختلف تھانوں میں سرپرائز وزٹ کے دوران انویسٹی گیشن افسران کی تھانوں میں عدم موجودگی کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کیا حکم میں کہا گیا ہے کہ تمام انویسٹی گیشن افسران مذکورہ اوقات کار میں اپنے اپنے متعلقہ تھانوں میں بیٹھ کر مقدمات کی تفتیش کریں گے جبکہ سی سی پی او لاہور نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن سمیت دیگر ڈویژنوں کے ایس پیز کو پابند کیا ہے کہ وہ شہر کے تھانوں میں انویسٹی گیشن افسران کی موجودگی اور حاضری کو یقینی بنائیں گے اور روزانہ کی بنیاد پر انہیں رپورٹ پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ لاہور کے تھانوں میں انویسٹی گیشن افسران کی عدم دستیابی کی وجہ سے مختلف مقدمات کی انویسٹی گیشن نہ صرف ناقص شکل اختیار کرتی چلی جا رہی تھی بلکہ اس کا فائدہ ملزمان کو بھی پہنچ رہا تھا۔ اس صورتحال میں مقدمات کے مدعیوں کیلئے انصاف کا حصول مشکل ہو کر رہ گیا تھا۔ 

مزید :

علاقائی -