کرکٹ سیریز کے دوران کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے: سی سی پی او 

کرکٹ سیریز کے دوران کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے: سی سی پی او 

  

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے،صوبائی دارلحکومت میں کھیلوں کی بین الاقوامی سرگرمیوں کے فروغ میں لاہور پولیس کا کلیدی کردار ہے لاہور پولیس نے شہر میں ہونے والی تمام اہم اور حساس سماجی، سیاسی، مذہبی اور سپورٹس سرگرمیوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کی ہے ہم پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز کے موقع پر قومی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کریں گے لاہور پولیس کے سکیورٹی پلان بارے آگاہ کرتے ہوئے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ لاہور پولیس نے پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے مابین 11 فروری سے شروع ہونے والی تین ٹی 20 میچز سیریز کے لیے مفصل سیکورٹی پلان تشکیل دیا ہے سکیورٹی پلان کے مطابق ٹی ٹونٹی میچز کے موقع پر 09 ڈویژنل ایس پیز اور 24 ڈی ایس پیز تمام لاجسٹک،آپریشنل و سٹرٹیجیکل انتظامات کی سپرویژن کریں گے انہوں نے بتایا کہ 65 ایس ایچ اوز، 362 اپر سب آرڈینٹس اور 05 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان مختلف مقامات پر تعینات ہو گے۔سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ اہم پوائنٹس اور اطراف میں موثر پٹرولنگ کے لئے ڈولفن سکواڈ اور پولیس رریسپانس یونٹ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں فول پروف سیکیورٹی کیلئے بلند عمارات پر سنائپرز تعینات ہونگے  غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ  پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے سی سی ٹی وی  نیز ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی کرکٹ ٹیموں اور اطراف کی نقل و حرکت کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے سٹیڈیم اور دیگر اہم پوائنٹس کی سویپنگ کا عمل قبل از وقت مکمل کیا جائے گا۔غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ اس اہم ایونٹ کے پیش نظرکرکٹ سٹیڈیم سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کومبنگ،سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی باقاعدگی سے جاری ہیں۔سی سی پی او لاہور نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ ہوٹلوں، پارکوں،گیسٹ ہاؤسز اور سرائے اور مزارات کیگردونواح میں سرچ آپریشنز تیز کیئے جائیں،ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے روٹ پر آنے والی تجاوزات کو فوری ہٹانے اور سٹریٹ لائٹس،روڈ پیچ ورک مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ روڈ یوزرز کی سہولت کے پیش نظر سڑکوں کم سے کم دورانیہ کے لئیبند رکھا جائے گا۔یاد رہے کہ کورونا وائرس کی دودسری لہر کے پیش نظر شائقین کرکٹ کے بغیر تین روزہ ٹی 20 میچز منعقد ہونگے۔کل سے لاہور میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گا۔ ٹی ٹونٹی میچ گیارہ، تیرہ اور چودہ فروری کو کھیلے جائیں گئے۔

مزید :

علاقائی -