شیخوپورہ،فیروزوالہ، حادثات میں 2 افراد جاں بحق،3 زخمی

شیخوپورہ،فیروزوالہ، حادثات میں 2 افراد جاں بحق،3 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
شیخوپورہ،فیروزوالہ(بیورورپورٹ،نمائندہ پاکستان)جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ سگیاں پل کے قریب تیز رفتا رٹرالے نے موٹر سائیکل سوار محکمہ سوئی گیس کے ملازم نوجوان عمر مشتاق کو روند ڈالا جو موقع پر جان بحق ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی شاہدرہ سوئی گیس محکمہ میں ملازم تھااور موٹر سائیکل پر سوار ہوکر دفتر جا رہا تھا جب وہ دفتر کے قریب پہنچا تو یو ٹرن لیتے ہوئے ٹرالے نے اسے روند دیا جو موقع پر جان بحق ہو گیا جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس سے نوجوان ہلاک ہو گیا  کالا خطائی روڈ پر موٹر سائیکل رکشہ الٹنے سے عورت سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید :

علاقائی -