اچھی کہانی و میوزک پر مبنی فلمیں بنائی جائیں، ردا علی

اچھی کہانی و میوزک پر مبنی فلمیں بنائی جائیں، ردا علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل ردا علی نے کہا کہ جاندار کہانی، مضبوط ڈائیلاگ اور بہترین میوزک کے ذریعے فلم کو پاکستان کے ساتھ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی کھڑا کیا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن فلم انڈسٹری کو ترقی دینے کے لئے نوجوان فنکاروں تکنیک کاروں کو بہتر مواقع  فراہم کرنا بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کا مستقبل روشن ہے‘ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے  نوجوان فنکاروں تکنیک کاروں کو بہتر مواقع  فراہم کرنا بے حد ضروری ہے۔ ردا علی نے کہا کہ  اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کو کٹھن مراحل سے گزرنا پڑ رہا ہے مگر مجھے پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل  بہت روشن دکھائی دے رہا ہے کیونکہ وسائل کی بے پناہ کمی کے باوجود آج  بھی اچھی اور معیاری فلمیں بنائی جارہی ہیں۔

مزید :

کلچر -