فیصل آباد، 9گینگز کے 24ملزمان گرفتار، پونے 4کروڑ کا مال مسروقہ برآمد 

  فیصل آباد، 9گینگز کے 24ملزمان گرفتار، پونے 4کروڑ کا مال مسروقہ برآمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         فیصل آباد(جنرل رپورٹر) کار،موٹرسائیکل چھیننے اور دیگر وہیکل چوری کے سینکڑوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب بین الصوبائی 9گینگز کو سی آئی اے نے گرفتار کرکے پونے چار کروڑ کا مسروقہ مال برآمد کرلیا سی پی او نے اینٹی کارلفٹنگ سیل اور سی آئی اے کی ڈویژنل ٹیموں کو خصوصی ٹاسک دیا‘ جنہوں نے مشترکہ کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے گذشتہ دو ماہ کے دوران مختلف اضلاع سے24ملزمان کو گرفتارکرلیا جن سے 26 کاریں‘ 8 موٹر سائیکلیں‘8رکشے اورایک کیری وین برآمد کرلی گئیں‘ اس ضمن میں سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد محمد سہیل چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کار‘موٹرسائیکل چوری و ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ کے باعث سی آئی اے کو ضلعی پولیس کی معاونت اور ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں درج379مقدمات میں مطلوب ملزمان کی سرکوبی اور سراغ برداری کیلئے خصوصی ٹارگٹ دیا گیا جس کو حاصل کرنے کیلئے ایس ایس پی سی آئی اے بلال افتخار اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم جمشید اقبال چشتی کی زیر نگرانی انچارج اینٹی کار لفٹنگ سیل سمیت فیصل آباد کے 5ٹاؤنز کی سی آئی اے ٹیموں نے ملزمان کے 9گینگز میں سے24ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں 6گینگز سے اینٹی کار لفٹنگ سیل نے 2کروڑ82لاکھ 97ہزار9سو کی  مالیت کی کاریں و موٹرسائیکل پر مشتمل مسروقہ مال برآمد کیا جبکہ سی آئی کی دیگر ٹیموں نے3گینگز کو گرفتار کرکے89لاکھ26ہزار3سو کا مسروقہ و نقدی برآمد کی‘ سی پی او نے بتایا کہ سال2019میں کار موٹرسائیکل ودیگر وہیکل چھیننے اور چوری کے کل224مقدمات درج کیے گئے جبکہ سال2020میں یہ فگر145کا رہا  سی پی او نے کہا کہ گرفتار شدہ گینگز میں سابقہ ریکارڈ یافتہ رضوان گینگ،سجاد گینگ،افتخار گینگ،حمزہ گینگ،عمیر گینگ،احمد گینگ،رانا ایاز گینگ،نذیر گینگ،اقبال گینگ شامل ہیں سی پی او نے اے وی ایل ایس اور سی آئی آئی کے افسران و اہلکاروں کیلئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا۔
گینگز گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -