خرم شیر زمان کی دودھ کی من مانی قیمتوں میں اضافے کی مذمت

  خرم شیر زمان کی دودھ کی من مانی قیمتوں میں اضافے کی مذمت

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے شہر کراچی میں دودھ کی من مانی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں حکومت نام کی چیز موجود نہیں، شہر میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے بنائے جانے والے ادارے اپنا کام نہیں کررہے۔ ہماری درخواست ہے کہ رینجرز شہر میں دودھ مافیا کے خلاف کارروائی کرے۔ انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ سفارشوں پر بھرتی افسران قیمتوں پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔سندھ کے افسران شہریوں کی خدمت کے بجائے سندھ حکومت کی غلامی میں مصروف ہیں۔سندھ حکومت اس کا ذمہ دار وفاقی حکومت کوٹھہراتی ہے۔نالائق ٹولے سے دودھ کی قیمتیں نہیں سنبھالی جاتیں مگر باتیں ملک سنبھالنے کی کرتے ہیں۔دودھ کی قیمتوں میں اضافہ شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش ہے۔سندھ حکومت عوام کو ہر طرح کا ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہے۔ پیپلز پارٹی کے دور میں ہر طرح کے مافیا نے سر اٹھا چکا ہے۔ سندھ میں بسنے والے اب مافیاؤں اور ان کی سرپرستی کرنے والی سندھ حکومت کے رحم و کرم پر جی رہے ہیں۔ سندھ حکومت نے مہنگائی کنٹرول نہ کر کے ہربنیادی ضرورت کی چیز عوام کی پہنچ سے دور کردی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اپنی نالائقی کو ٹھیک کرنے کے بجائے ہمیشہ وفاقی حکومت پر الزام لگا دیتی ہے۔سندھ کے عوام اب مزید پیپلز پارٹی کے جھوٹے پراپگنڈے پر یقین نہیں کریں گے۔ متعلقہ ادارے فوری طور پر دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -