بچو ں کو سکولوں میں واپس لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے، وزیرتعلیم 

بچو ں کو سکولوں میں واپس لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے، وزیرتعلیم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا قائد ہیڈکوارٹرز لنک وحدت روڈ پر منعقدہ تقریب میں صوبے بھر کے مختلف اضلاع کے محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کا سکول داخلہ مہم 2021-2022 کی کامیابی کا مکمل انحصار محکمہ  تعلیم کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کی کارکردگی پر منحصر ہے۔ ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ ہمیں بچوں کو سکول واپس لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور اس متن میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی مکمل ٹیم کو یکجاں ہو کر محنت کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ایک سال کے دوران دس لاکھ طلبا کو سکولوں میں واپس لانے کا ہدف رکھا گیا  ہے۔صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے یہ بھی کہا کہ سزا اور جزا کے نظام کے بغیر کوئی بھی کام بخوبی سرانجام نہیں دیا جا سکتا لہذا کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی. اجلاس کے انعقاد کا بنیادی مقصد حال ہی میں شروع ہونے والی سکول داخلہ مہم 2021 -2022 کے حوالے محکمہ افسران کو بریفنگ دینا تھا اور اس موقع پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن، ڈائیریکٹر جنرل قائد، پی ڈی پی ایم آئی یو و دیگر شریک تھے۔وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مرکزی سطح پر  لوگوں سے اپنے بچوں کو سکول بھیجنے کے لیے روابط بڑھائیں۔ سکول داخلہ مہم کے حوالے ماہانہ اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔

 تاکہ سب کی کارکردگی ہمارے سامنے ہو۔ انہوں نے بتایا کہ سکول داخلہ مہم کے لئے ہر سکول کانسل کی جانب سے دو تعلیم چیمپئین نامزد کئے جائیں گے. آخر میں صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب کا کہنا تھا کہ سکول داخلہ مہم 2021-2022 خالصتاً ہمارے بچوں کے مستقبل کے لیے ہے. درپیش مسائل کی نشاندہی کریں، ہر ممکن حل کریں گے لیکن ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو سختی سے نمٹا جائے گا۔