آواز خلق فاؤنڈیشن جلد نئے منصوبوں شروع کریگی،فیصل بلوچ 

  آواز خلق فاؤنڈیشن جلد نئے منصوبوں شروع کریگی،فیصل بلوچ 

  

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)عوام پاکستان کا روشن مستقبل اور بقا صرف نظریہ پاکستان ہے ہمیں ان اشرافیہ سے ہر صورت میں نجات حاصل کرنی ہوگی آج 70 فیصد سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے ان خیالات کا اظہار آواز خلق فانڈیشن کے بانی صدر فیصل علی بلوچ نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا آواز خلق فانڈیشن جلد غربت، افلاس اور مہنگائی میں جکڑے عوام کی خوشحالی کے لیئے نئے منصوبے شروع کررہی ہے ہمیں مل کر کام کرنا ہے اور ایک ٹیم بننا ہے بے روزگاری کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ملک کی سلامتی کے لیئے ہمیشہ آگے ہوں گے پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنائیں گے جہاں ہر شخص خوشحال ہوگا اور اجتماعی مفادات کے ساتھ کام کرے گا اس موقع پر سیکریٹری جنرل آواز خلق فانڈیشن صبا ناصر نے کہا اب عوام کو ایک ہونا ہوگا کسی پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں اگر کوئی کیچڑ اچھالتا ہے اسے شیطان کا ساتھی سمجھ کر اس کے ماضی کو دیکھیں صرف محبتوں کو عام کرنا ہے اور نظام کی تبدیلی کو اپنا مقصد سمجھنا ہی ہمارا نصب العین ہے ہم اقتدار کے حصول کے خواہشمند نہیں ہم بہتر معاشرہ تشکیل دینے پر یقین رکھتے ہیں اپنے قائد آواز خلق کے بانی صدر فیصل علی بلوچ کے وژن کو عام کریں گے اجلاس میں نئے تنظیمی ڈھانچہ کی تیاری اور ازسر نو تنظیم سازی پر غور کیا گیا جس کا اعلان جلد کردیا جائے گا

مزید :

صفحہ آخر -