بینک الفلاح اور بیکن ہاؤس گروپ کے درمیان معاہدہ پر دستخط 

  بینک الفلاح اور بیکن ہاؤس گروپ کے درمیان معاہدہ پر دستخط 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)  بینک الفلاح اور  پاکستان میں نجی اسکولوں کے نیٹ ورک میں شامل ایک بڑے  اسکول بیکن ہاؤس گروپ نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کے ملازمین  اپنے  مالی مسائل کے حل کیلئے  بینک سے قرضہ حاصل کر سکیں گے۔ اس معاہدے کا مقصد بینک الفلاح کے پاس دستیاب  قابل رسائی  مالیاتی حل بیکن ہاؤس گروپ کو فراہم کرنا ہے تاکہ گروپ سہولت کے ساتھ اپنی ٹیکنالوجی سے منسلک ضروریات کو پورا کر سکے۔ بیکن ہاؤس کے اسٹاف کے پاس اس مالی حل کی موجودگی میں ان مشکل حالات میں با آسانی لیپ ٹاپس خریدنے کی سہولت موجود ہو گی۔ اس معاہدے پر لاہور میں واقع بینک الفلاح کے کنزیومر فائننس سینٹر میں دستخط ہوئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)  عاطف باجوہ، گروپ ہیڈ ریٹیل بینکنگ، مہرین احمد  اور ہیڈ آف کنزیومر فائننس، سید محمد آصف اس تقریب میں بینک کی نمائندگی کر رہے تھے جبکہ قاسم قصوری، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)، علی احمد خان،چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او)  اور ڈائریکٹر ہیومن ریسورس، طارق خان بیکن ہاؤس گروپ کی نمائندگی کر رہے تھے۔بینک الفلاح کے پریذیڈینٹ اور سی ای او، عاطف باجوہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ” یہ شراکت ایک تعلق کا آغاز ہے جس میں انشاء اللہ مزید اضافہ ہوگا اور ہم مستقبل میں مزید بینکنگ سہولیات فراہم کریں گے۔ موجود ہ وقت ملک کیلئے ایک مشکل دور ہے اور بینکنگ کا شعبہ اپنے کسٹمرز کی مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ بینک الفلاح اداروں کو موجودہ حالات سے نبرد آزما ہونے کیلئے زیادہ با اختیار بنا رہا ہے  اور ہم بیکن ہاؤس گروپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -