2016میں بھرتی ہیڈ  ماسٹرز مستقل نہ ہوسکے

  2016میں بھرتی ہیڈ  ماسٹرز مستقل نہ ہوسکے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سندھ نے 2016 میں بھرتی ہونے والے ہیڈ ماسٹرز کے کانٹریکٹ میں 6 ماہ کی توسیع کردی۔محکمہ تعلیم سندھ نے 2016 میں بھرتی ہونے والے ہیڈ ماسٹرز کو رواں سال بھی مستقل نہ کیا، کانٹریکٹ میں 6 ماہ کی توسیع کردی، جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ہیڈ ماسٹرز کو 2016 میں میرٹ ٹیسٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا گیا، جن کی جانب سے سندھ حکومت کو کئی بار مستقل کرنی کی سفارشات بھیجیں گئیں، اس سے قبل بھی ملازمت میں دو بار توسیع ہو چکی ہے۔حکومت سندھ کے مطابق 17 گریڈ کی پوسٹ کے لئے پبلک سروس کمیشن کا امتحان لازم ہے۔ سیکریٹری اسکولز کا کہنا ہے کہ این ٹی ایس یا آئی بی اے کا میرٹ ٹیسٹ 17 گریڈ کی پوسٹ کے لئے ناکافی ہے۔ ہیڈ ماسٹر جب تک کمیشن کا امتحان نہیں پاس کرتے، تب تک مستقل نہیں کیا جائیگا۔

مزید :

صفحہ آخر -