چلتن پیور  اورگنیک کمپنی نے اپنے پہلے میگزین کا اجراء کر دیا

چلتن پیور  اورگنیک کمپنی نے اپنے پہلے میگزین کا اجراء کر دیا

  

لاہور(پ ر)چلتن پیور  اورگنیک کمپنی نے اپنے پہلے میگزین چلتن لائف کاشاندار اجرا ء کر دیا جس میں معروف صحافیوں اور شوبز کے فنکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، معروف موٹی ویشنل سپیکر جناب قاسم علی شاہ اور علی عباس، معروف کالم نویس   حفیظ اللہ نیازی، خلیل الرحمان قمر،شاہد قادر، نصیر واہگہ، جواد احمد، فرخ شہباز وڑائچ اور عقیل انجم اعوان نے خصوصی شرکت کی۔اس کے علاوہ معروف  اینکر ڈاکٹر اعجاز وارث اور ان کی ٹیم شامل تھی جنھوں نے اپنے گانوں سے تقریب کو گرما کر رکھ دیا۔سب سے پہلے چلتن لائف کے ایڈیٹر انچیف نجم مزاری نے چلتن لائف میگزین کے اغراض مقصد پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہاآنے والے دنوں میں چلتن لائف  صحت سے متعلق شائع ہونے والے میگزینز میں ایک نما یاں میگزین بن کر ابھرے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -