لیسکو کے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،متعدد کو جرمانے

لیسکو کے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،متعدد کو جرمانے

  

لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹوچوہدری محمد امین کی خصوصی ہدایات پرایس ای نادرن سرکل آصف مجید کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ ایس ای آصف مجید کے مطابق فیلڈ اسٹاف نے ساندہ، نواں کوٹ، فیض پور، فیصل پارک، کالا خطائی روڈ، شاہدرہ، جیا موسیٰ، امین پار ک، قلعہ محمدی،بلال گنج،چاہ میراں،کوٹ عبدا لما لک، شاہ عالم گیٹ، اور شرقپور سب ڈویڑنز کے زیرِ انتظام علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ دوران آ پر یشن کل  1075 کنکشنز چیک کئے گئے ۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے34,581یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔

 پکڑے جانے والے12 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -