کراچی،یکجہتی کشمیر نمائشی فٹبا ل میچ 5فروری کو کھیلا جائے گا 

  کراچی،یکجہتی کشمیر نمائشی فٹبا ل میچ 5فروری کو کھیلا جائے گا 

  

کراچی (پ ر) عباسی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت اور شاہ فیصل فٹبال کلب ناظم آباد کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر نمائشی فٹبال میچ 5 فروری بروز جمعہ ہیپی ڈیل اسکول گراؤنڈ ناظم آباد نمبر 4 نزد امتیاز سپر مارکیٹ میں شام 5 بجے شاہ فیصل فٹبال کلب (ناظم آباد) اور فرینڈز فٹبال کلب (النور سوسائٹی فیڈرل بی ایریا) کے مابین شام 5 بجے کھیلا جائیگا۔ محمد اعجاز عباسی چیئرمین عباسی ویلفیئر فاؤنڈیشن نمائشی میچ کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ صدارت اسلم خٹک ایڈووکیٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع وسطی کے صدر کریں گے۔ دیگر مہمانوں میں سلیم پٹنی، محمد عاقب، حاجی اسماعیل خان، سید اورنگزیب شاہ لالہ اور دیگر مہمان شریک ہوں گے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -