حضرت صدیق اکبرؓ اسلام کے عظیم محافظ  تھے،عبدالرحمن سلفی

  حضرت صدیق اکبرؓ اسلام کے عظیم محافظ  تھے،عبدالرحمن سلفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت غربااہلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے امام اول خلیفتہ الرسول سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ کی خلافت قرآنی احکام شوری کے مطابق نبی کریم علیہ السلام  کے فرمان اور تینوں خلیفہ رشد اصحاب رسول واہل بیت کی بیعت سے عمل آئی  تھی  وہ اسلام کے پہلے خلیفہ اور جانشین  اول خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تھے  ارباب حل وعقد نے انکی خلافت پر مہر تصدیق   کی وہ پہلے خلیفہ الرسول ہیں جنہوں نے اسلام کے اولین فتنہ انکار زکو  ومرتدین کے خلاف سخت اقدامات کرکے اسلام کے شعائر وعقائد کاتحفظ کیا  امت ان کے احسانات سے کبھی سبکدوش نہیں ہو سکتی  وہ فضائلِ(سیدناصدیق اکبر ؓپر خصوصی خطاب میں کررہے تھے مولانا عبد الرحمن سلفی نے نے مزید کہا کہ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ اسلام کے سچے  ومخلص عظیم محافظ تھے عالم انسانیت میں  آپ کا مقام انبیا کے بعد ہے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ کی امارت میں اسلام کو ترقی وتقویت ملی  ان کے کئی اعلی اقدامات آ ج بھی  مسلم حکمرانوں کیلئے مشعلِ راہ ہیں مولانا سلفی نے کہا سیدنا صدیق اکبر   صحیح معنوں میں خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم  دست راست تھے اور ہجرت کے پرمصائب و آزمائشی دورمیں آ پ کی رفاقت کی تصدیق  قرآن پاک  میں اللہ تعالی نے کی اور وہ غار کے ساتھی تھے تمام تکالیف میں آ پ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ 

مزید :

صفحہ آخر -