ریلوے ہیڈ کوارٹر میں حافظ سلمان بٹ کے لئے دعائیہ محفل

ریلوے ہیڈ کوارٹر میں حافظ سلمان بٹ کے لئے دعائیہ محفل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (لیڈی رپورٹر) ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں رہنما جماعت اسلامی سابق ایم این اے، صدر پریم یونین حافظ سلمان بٹ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت میں چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلویز نثار احمد میمن، جنرل منیجر ایم اینڈ ایس شاہد عزیز، ایڈیشنل جنرل منیجر سلمان صادق سمیت دیگر سینئر افسران اورپریم یونین ہیڈکوارٹرکے صدر شیخ انور سمیت عہدیداروں نے شرکت کی۔
 جماعت اسلامی کے عہدیدار انجینئر اخلاق احمد نے مرحوم کی زندگی سے متعلق اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور آخر میں مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔