بھارت مسلسل سرحدی خلاف ورزیاں کر رہا ہے،قاری زوار بہادر

بھارت مسلسل سرحدی خلاف ورزیاں کر رہا ہے،قاری زوار بہادر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادرنے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اب تک لاکھوں کشمیری بے گناہوں کا خون بہا چکا ہے اور وہاں مسلسل کشمیریوں کے خلاف ظلم وستم کا بازار گرم رکھے ہوئے ہے کشمیر کی آزادی سے ہی پاکستان کی تکمیل ہے پاک بھارت سرحد پر کشیدگی روزانہ کا معمول بن گئی ہے اور بھارت سرحدی خلاف ورزیوں کے ذریعے  نہتے عوام کو نشانہ بنارہا ہے۔ بھارت کے یہ اقدام انتہائی قابل مذمت ہیں ایسے میں ہمارے حکمرانوں کو اپنی روش پرنظر ثانی کرنی چاہیے آزادی کشمیر کی تحریک بے مثال قربانیوں سے بھری پڑی ہے بھارت ہر حالت میں کشمیری عوام کی جدوجہد کو دبانا چاہتا ہے۔

 جب کہ پاکستان کے ساتھ اس کا رویہ ہمیشہ دشمنی پر مبنی رہا ہے بھارتی حکمران کوئی بھی مگر وہ پاکستان کی دشمنی میں سب ایک ہیں۔ گزشتہ70 سالوں میں کشمیری عوام نے جو قربانیاں دیں ہیں دْنیا ان کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے ان خیالات کا اظہارجامعہ المرکز الاسلامی لاہور کینٹ میں جمعیت علماء پاکستان کے زیراہتمام کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین،رشید احمد رضوی، محمد ارشد مہر، مولانا سلیم اعوان،مفتی جمیل رضوی اورمولانا شبیر حسین فریدی نے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقررین نے کہا کہ بھارت پاکستان کا ازلی ابدلی دشمن ہے جو پاکستان کے خلاف کوئی موقع ضائع نہیں کرتا۔وہ پاکستان پر تین جنگیں مسلط کرچکا ہے۔پاکستان کو دولخت کرنے میں اس نے انتہائی ذلیل کردار ادا کیا،دریا?ں پرہمارے حصے کے پانی پر زبردستی ڈیم بنا کر ہمارا زرعی نظام تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے بھارتی حکمران اپنے ملک میں ہونے والی ہر دہشت گردی کا ذمہ دار پاکستان کو بناتے ہیں جبکہ خود بھارت افغانستان کے ذریعے ہمارے ملک میں نہ صرف دہشت گردی میں ملوث ہے بلکہ بلوچستان میں بدآمنی،قتل وغارت اور اسے پاکستان سے جدا کرنے کی سازش میں پوری طرح ملوث ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -