مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنا انتہائی ضروری ہے،ملک خالد اقبال

  مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنا انتہائی ضروری ہے،ملک خالد اقبال

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین ہول سیل موبائل فون سٹینڈنگ کمیٹی برائے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خالد اقبال نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو لاحق شدید خطرات کے خاتمے کیلئے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنا انتہائی ضروری ہے۔ مہنگائی کے اٹھتے ہوئے طوفان نے بزنس سیکٹر کو شدید مشکلات سے دوچار کررکھا ہے۔ ہول سیلر ریٹیلر ٹریڈر اس مشکل صورت حال میں حکومت سے معاشی اصلاح احوال اور بہتر پالیسی کا متقاضی ہے۔

۔۔ ٹیکسوں ڈیوٹیز کا بھاری بوجھ مارکیٹوں بازاروں میں نامساعد حالات بھاری اخراجات بزنس سیکٹر کیلئے اتنی مشکلات میں کاروبار کے تسلسل کو جاری رکھنا نہایت مشکل امر بنتا جارہا ہے۔ حکومت بزنس سیکٹر کی آواز اور مطالبات سنے ریلیف اور سبسڈیز فی الفور نافذالعمل کرتے ہوئے بزنس سیکٹر کو حکومت سہارا دے کر اپنے پاوں پر کھڑا کرے تاکہ ملکی معیشت اپنے پاوں پر کھڑی ہوسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -