وزیر اعظم کی ایمانداری کے آگے کرپٹ لوگوں کی کوئی حیثیت نہیں،سعید الحسن
لاہور(فلم رپورٹر) وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے پی ٹی آئی کے ورکروں سے ملا قات میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ اورلیٹروں کی کوئی حیثیت نہیں۔ وزیراعظم عمران خان جیسی شفاف قیادت ہی پاکستان کو آگے لے کر جائے گی۔ پاکستانی قوم اپوزیشن عناصر کے غیر ذمہ دارانہ منفی رویے کوکبھی معاف نہیں کرے گی۔ خود غرض پی ڈی ایم مکافات عمل کا شکار ہو چکی ہے۔ 11جماعتوں پر مشتمل غیر فطری اتحاد 11 ماہ بھی نہیں چل سکا۔ پی ڈی ایم کا بلامقصد احتجاج دم توڑ چکا ہے۔ اپوزیشن کے پاس ماسوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا۔ جھوٹ اور منفی سیاست زیادہ دیر نہیں چلتی۔ اس مفاد پرست ٹولے کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔ پی ڈی ایم کی قسمت میں رونا لکھا ہوا ہے اوریہ ٹولہ آئندہ بھی روتا رہے گا۔ ناکام اپوزیشن کی قسمت میں صرف ناکامی ہی آئے گی۔
اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ان عناصر نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کیا۔ ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی۔ مشکل حالات کے باوجود آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں اور بڑھتے رہیں گے۔ پی ڈی ایم کو اپنے منفی رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیئے۔ بدقسمتی سے یہ عناصر عقل کے ساتھ بصیرت سے بھی عاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دوغلے پن کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی استعفیٰ پولیٹیکس بری طرح ناکام رہی۔ اب ملک میں صرف ترقی اور عوامی منصوبوں کی سیاست چلے گی۔ اپوزیشن 2023تک صبر اور آرام کرے۔ عوام کی حمایت سے تحریک انصاف کے مینڈنٹ کے خلاف ہر سازش ناکام بنائی۔ عوامی ترقی کے راستے میں اپوزیشن کے منفی حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ اپوزیشن کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں۔ عوام کو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔