حکومت آئی ایم ایف کے اشارے پر چلتی ہے،پرویز ملک

حکومت آئی ایم ایف کے اشارے پر چلتی ہے،پرویز ملک

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ نیازی حکومت آئی ایم ایف کے اشارے پر چلتی ہے اس لیئے انکو عوام کی پرواہ نہیں، پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا مطلب مہنگائی کا طوفان برپا کرنا ہے، حکمرانوں کو خوف خدا نہیں صرف آئی ایم ایف کا خوف ہے،نیازی حکومت نے غریب عوام سے روٹی تو پہلے ہی چھینی ہے، غریب عوام میں مزید مہنگائی کا بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں،اب پیٹرول مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر ان کا چولہا بھی بند کر رہے ہیں، حکمران چاہتے ہیں کہ پی ڈی ایم کے لونگ مارچ سے پہلے غریب عوام اسلام آباد مارچ کرے۔

، ہم پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں کو مسترد کرتے ہیں، نیازی حکومت فوری طور پر پیٹرول مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ واپس لے،، ظالم اور عوام دشمن کرپٹ وزیراعظم مستعفی نہیں ہوا۔چار فروری کو پی ڈی ایم حکمرانوں کو انجام سے دوچار کرنے کے لئے حتمی کارروائی کا فیصلہ کرے گی،عوام انکی ترجیح نہیں۔ٹابت ہو گیا اس کٹھ پتلی اور نا اہل حکومت کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں۔پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافہ صنعتی پیداوار اور برآمدات کیلے بھی تباہ کن ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں پارٹی رہنماو ¿ں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،اظہر فاروقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ  اب عمران  نیازی اور ان کے کے کرائے کے چور ترجمان جتنا مرضی "بولیں " ان کا جانا ٹھہر چکا ہے،  نیازی صاحب اب آپ کا جھوٹ زیادہ دیر نہیں چلے گا، آپ کو ڈراو ¿نے خواب کیوں آرہے ہیں اس لئے کہ عوام کو بہت بڑا دھوکہ دیا ہے۔ عمران نیازی ایسے فسطائی ہتھکنڈے اور آمرانہ اقدامات اور انتقامی کارروائیوں سے آپ کی کرسی نہیں بچے گی،کھوکھر برادارن کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے، آٹا، چینی، دوائی، بجلی، گیس چور حکمرانوں کی آنکھوں میں سیاسی انتقام کا خون اترا ہوا ہے،آپ کا یوم حساب قریب ہے براڈشیٹ کی انکوائری کے لیے سیاسی انجینئرنگ کی جارہی ہے۔انکوائری کمیشن کے ارکان کے لیے پارلیمنٹ کی منظوری لی جائیاپوزیشن کو دیوار سے لگا کر جمہوریت کا پہیہ نہیں چلے گاملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔ حکومت احتساب کے نام پر مخالفین کی سیاسی ٹارگٹ کلنک کررہی ہے۔احتساب بلاتفریق تمام اداروں کا ہونا چاہیے۔ مینڈیٹ چوری کرنے والوں کا کون احتساب کرے گا؟۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -