کمشنر سوشل سیکیورٹی کی وزیرلیبر  عنصرمجید کے ساتھ ملاقات

کمشنر سوشل سیکیورٹی کی وزیرلیبر  عنصرمجید کے ساتھ ملاقات

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)وزیرِ لیبر عنصر مجید خان سے ڈاکٹر سید بلال حیدر نے بطور کمشنر سوشل سکیورٹی چارج سنبھالنے کے بعد پنجاب سوشل سیکورٹی ہیڈآفس میں ملاقات کی۔ صوبائی وزیر لیبرنے ڈاکٹر سید بلال حیدر کو کمشنر سوشل سکیورٹی تعیناتی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کارکنان اور اْن کے اہل خانہ کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ادارہ میں جاری آٹو میشن کے پروگرامز کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروایا جائے۔     

 انہوں نے کہا کہ کرپشن فری ڈیپارٹمنٹ کیلئے آٹو میشن انتہائی ضروری ہے۔ ادارہ کی بہتری کیلئے کئے جانے والے ہر اقدام میں بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔ کمشنر سوشل سکیورٹی ڈاکٹر سید بلال حیدر نے کہا کہ کارکنان اور اْن کے اہل خانہ کو بہترین سہولیات اْن کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ ادارہ کے ملازمین کو درپیش مسائل کے ازالہ کیلئے بھی اقدامات اْٹھائے جائیں گے اور سوشل سکیورٹی ہسپتالوں، ڈسپنسریوں دفاتر کی حالت زار کو بہتر بنایا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -