سینیٹ الیکشن کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ: عوام دشمن حکومت کو گھر بھیج کرہی دم لیں گے: یوسف رضا گیلانی 

سینیٹ الیکشن کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ: عوام دشمن حکومت کو گھر بھیج کرہی دم ...

  

محمد پوردیوان (نامہ نگار) سلیکٹیڈ وجعلی حکومت  نے سیاسی انتقام میں ہلاکو وچنگیز کو بھی شکست دے دی ہے عوام دشمنی  مزدور دشمنی عیاں ہوچکی ہے بجلی‘ پٹرولیم مصنوعات گیس وانسانی زندگی  بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہیں عوام دشمن(بقیہ نمبر2صفحہ 6پر)

 حکومت کو گھر بھیج کر ہی رہیں گے سینیٹ انتخاب میں کامیابی حاصل کرکے تمام اپوزیشن جماعتیں  چئیرمین سینٹ کیلیئے پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت کریں گی ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم وائس چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے سیاسی سماجی شخصیت  سردار عبدالرحمن خان دریشک سے ملاقات میں کہا کہ سینیٹ انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی  اتحادی پی ڈی ایم جماعتیں  چئیرمین سینٹ کیلئے متفقہ امیدوار لائیں گے صوبہ پنجاب وفاق بلوچستان وخیبرپختواہ سے بھی متعدد حکومتی اراکین اسمبلی سابق صدرِ مملکت مردحر آصف علی زرداری سے رابطہ میں ہیں  سینٹ انتخاب کے بعد اسلام آباد لانگ مارچ کا فیصلہ ہوگا  جمہوری طریقہ سے حکومت کی رخصتی ہوگی انہوں نے کہا تبدیلی سرکار بری طرح فلاپ ہوچکی ہے مہنگائی بدامنی  بیروزگاری خصوصا دہشتگردی تھمنے کا نام نہیں لے رہی حکومت کا سارا زور اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیوں پر ہے پاکستان پیپلزپارٹی  مسلم لیگ ن کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی شدید وپرزور مذمت کرتی ہے حکمران برداشت کا مظاہرہ کریں  ملک وقوم اور اداروں کو آء ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے ملک وقوم کو درپیش سنگین بحرانوں کا حل نوجوان قیادت پی پی بلاول بھٹو زرداری اور پیپلزپارٹی کا انقلابی منشور ہے اس موقع پر ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی  ڈاکٹر جاوید صدیقی سمیت دیگر موجود تھے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -