وزیراعلیٰ سے ارکان اسمبلی کی ملاقات‘ اہم امور پر تبادلہ خیال 

وزیراعلیٰ سے ارکان اسمبلی کی ملاقات‘ اہم امور پر تبادلہ خیال 

  

احمدپورسیال (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان،رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ امیر سلطان، اراکین پنجاب اسمبلی رانا (بقیہ نمبر8صفحہ 6پر)

شہباز احمد خان اورمیاں محمد آصف نے ملاقات کی‘ وزیراعلی عثمان بزدار نے منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل سنے اوران کے حل کیلئے موقع پر ہی ہدایات دیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ  پنجاب کے پسماندہ شہروں کی ترقی پر پوری توجہ ہے۔ ماضی میں وسائل کو من پسند شہروں پر خرچ کر کے دورافتادہ علاقوں کو نظر انداز کیاگیا۔ اب پنجاب کے نظر انداز علاقوں کی جانب وسائل کا رخ موڑا گیا ہے۔ نئے پاکستان میں پنجاب ترقی کے سفر میں سبقت لے گا عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے عوام کو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر پورا اعتماد ہے  پی ڈی ایم کی استعفی پولیٹیکس بری طرح ناکام رہی  اب ملک میں صرف ترقی اور عوامی منصوبوں کی سیاست چلے گی-عثمان بزدار اپوزیشن 2023تک صبر اور آرام کرے عوام کی حمایت سے تحریک انصاف کے مینڈیٹ کے خلاف ہر سازش ناکام بنائی عوامی ترقی کے راستے میں اپوزیشن کے منفی حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے اپوزیشن کے پاں اکھڑ چکے ہیں چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ راناحیدر اور رانا فہد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -