کرپٹ سرکاری ملازمین کی فہرستیں تیار‘ جلد آپریشن کا امکان 

کرپٹ سرکاری ملازمین کی فہرستیں تیار‘ جلد آپریشن کا امکان 

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) نیک نیتی اگر شامل ہو تو ہر کام آسانی میں بدل جاتا ہے کرپشن کے خاتمہ کے لئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا تب ہی کرپشن کا تدارک (بقیہ نمبر9صفحہ 6پر)

ممکن ہو سکتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان ریجن حافظ احمد طارق نے کیا انہوں نے کہا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی ہدایت پر کرپٹ اور رشوت خور اور عادی کرپشن کر نے والے عناصر کی لسٹیں تیار کر لی گئیں ہیں ان کے خلاف اب گرینڈ آپریشن کیا جا ئے گا انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی گوہر نفیس کی طرف سے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو نقد انعام اور تعریفی سندیں بھجوانے پر ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور رشوت خور عناصر کان کھول کر سن لیں ان کا ٹھکانہ اب جیل ہو گا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محمد بلال میاں،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کاشف رفیق،آصف نور،محمد احمد شیخ،زاہد مبارک،اطہر محمود کانجو نے بھی کہا کہ ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے کہ اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہو ئے کرپشن کے خاتمہ میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور کرپشن کے ناسور کو ختم کر کے ہی دم لیں گے ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس اور ڈائریکٹر حافظ احمد طارق کی سربراہی میں کرپشن فری ماحول عوام کو فراہم کیا جا رہا ہے اور میرٹ کے مطابق تمام انکوائریز کی جا رہی ہیں اور جن عناصر نے کرپشن کر کے بے نامی جائیدادیں بنا کر اپنے رشتہ داروں کے نام پر کاروائی سے بچنے کے لئے کرائی ہوئی ہیں ان کی معلومات بھی محکمہ ریونیو اور بنکس سے لی جا رہی ہیں انہوں نے آخر میں کہا کہ کرپٹ عناصر کتنے ہی با اثر کیو ں نہ ہوں ان کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیا جا ئے گا۔

امکان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -