عدل و انصاف کی فراہمی‘ چودھری عباس احمد کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائیگا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن طارق محمود باجوہ
خانیوال (بیورونیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمو د باجوہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر سنیئر ایڈووکیٹ چوہدری (بقیہ نمبر7صفحہ 6پر)
عباس احمد نے تمام عمر نہ صرف اپنی دستار بلکہ وکلاء برادری اور ڈسٹرکٹ بارکے وقار کا طرہ بھی بلند رکھا وہ چوہدری عباس احمد کی رہائش گاہ پر اجتماعی دعا کی تقریب میں شریک وکلاء سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ چوہدری عباس احمد کی عدل و انصاف کی فراہمی قانون کی بالادستی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا صدر بار راؤ خالد محمود ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری بار سید حامد علی شاہ ایڈووکیٹ،ممبر پنجاب بار کونسل ملک طارق نو ناری ایڈووکیٹ نے مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ چوہدری عباس احمد خانیوال بار کی پہچان تھے ڈسٹرکٹ بار کی تعمیر و ترقی اور وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے لیے انکی خدمات قابل تحسین ہیں انکی وفات سے ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے تقریب میں سنیئر سول جج شہباز احمد، سید ضیاء حید ر زیدی، ملک آفتاب عباس، الطاف حسین بھٹی، سید جعفر امام، سید ارسلان حیدر، اجمل خان بھٹہ، رانا نوید عبداللہ، چوہدری حبیب اللہ سنگھیڑا، شیخ توقیر تبسم، شیخ جاوید اقبال، چوہدری قیصر محمود گجر، چوہدری عمر یونس، راؤ عامر، چوہدری عبدالروف، چوہدری طلحہ، چوہدری طاہر، چوہدری عاقب، چوہدری شہباز دیگر وکلاء، سول سوسائٹی عوامی سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
طارق محمود