پسندکی شادی: سسرالیوں کا داماد پر حملہ، ناک کان، ہونٹ کاٹ کرفرار: زخمی کی حالت نازک 

  پسندکی شادی: سسرالیوں کا داماد پر حملہ، ناک کان، ہونٹ کاٹ کرفرار: زخمی کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان‘ بارہ میل (وقائع نگار‘ نامہ نگار) پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا،ظلم و بربریت کی مثال قائم کردی،اندھا دھند فائرنگ سے شدید زخمی محسن کے سفاک ملزمان نے ناک،کان اور ہونٹ کاٹ دیے،ملزمان ہوائی فائرنگ (بقیہ نمبر12صفحہ 6پر)
کرتے ہوئے فرار ہوگئے، مضروب کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا،متعلقہ دونوں اضلاع خانیوال اور ملتان کی پولیس موقع پر پہنچ گئیں۔تفصیل کے مطابق تقریبا ایک سال قبل تھانہ الپہ ملتان کی حدود موضع کھادل کے رہائشی محسن نوناری نے اپنے رشتہ دار حسن بخش نوناری کی بیٹی سے پسند کی شادی کی جوکہ ضلع خانیوال کے تھانہ نواں شہر کی حددو موضع بلوچاں کے رہائشی ہیں شام تقریبا پانچ بجے پسند کی شادی سے ناخوش لڑکی کے والد حسن بخش نے اپنے بیٹوں کاشف اور ساجد نے دیگر چار نامعلوم افراد کے ہمراہ اپنے داماد کو راستہ میں روک کرٹانگوں میں کلاشنکوف کے برسٹ مارے‘ بعد ازاں سفاک ملزمان نے شدید زخمی ہونے والے محسن کا ناک،کان اور ہونٹ بھی تیز دھار آلہ سے کاٹ ڈالے جس کے بعد ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے داماد کے گھر گھس کر اپنی بیٹی اور تین ماہ کی نواسی کو اغواء کرکے فرار ہوگئے پسند کی شادی کرنے والے محسن کو تشویشناک حالت میں ملتان نشتر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ضلع خانیوال اور ملتان کی مشترکہ حددو ہونے کی وجہ سے دونوں اضلاع سے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور کاروائی شروع کردی ہے۔ جبکہ تھانہ الپہ کے علاقے میں نوجوان پر تشدد اور اس کی بیوی اور بیٹی کے اغوا کا معاملہ پر پولیس تھانہ الپہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 2 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ اغوا ہونے والی مغویہ اور اس کی بچی کو بازیاب کروا لیا۔ سی پی او ملتان محبوب رشید میاں نے مذکورہ وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور بچیوں کی بازیابی کا حکم دیا۔جس پر ایس پی گلگشت ڈویژن ڈاکٹر محمد رضا تنویر کی زیر نگرانی ایس ڈی پی صدر ملتان ہمایوں افتخار کی سربراہی میں ایس ایچ او ارشاد حسین نے اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے مغویہ کے 2 بھائی مرکزی ملزمان کو گرفتار کر کے مغویہ اور اس کی بچی کو بازیاب کروایا۔جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر وجہ عناد یہ بتائی گئی ہے کہ حسن بخش نوناری کی بیٹی نے ایک سال قبل محسن نوناری کے ساتھ محبت کی شادی کی جس پر والدین ناخوش تھے اسی وجہ سے گزشتہ روز انہوں نے منصوبہ بندی کے تحت کام کیا۔