رحیم یار خان میں تابڑ توڑ وارداتیں‘ متاثرین کا پولیس کیخلاف احتجاج 

رحیم یار خان میں تابڑ توڑ وارداتیں‘ متاثرین کا پولیس کیخلاف احتجاج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) چوری کی 23 وارداتیں ہوئیں‘ ملزمان موبائل نقدی موٹر سائیکل سلائی مشین مویشی اور درخت چرا کر فرار ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر13صفحہ 6پر)
چوری کی پہلی واردات کوٹلہ خان لاڑ کے رہائشی محمد عامر کے ساتھ پیش آئی جہاں 5 ملزمان فہیم وغیرہ نے 30 ہزار روپے کی نقدی چرا لی دوسری واردات چک 97 کے رہائشی جعفر حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان محمد سلیم وغیرہ نے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کی اور طلائی زیورات چرا لیے تیسری واردات لیاقت پور کے رہائشی عدنان نذیر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 58 ہزار روپے مالیت کے موبائلز چرا لیے چوتھی واردات تعمیر ملت گرانڈ کے رہائشی صدام حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 39 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا پانچویں واردات کوٹ درعیہ کے رہائشی شاہد رضا کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 85 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چھٹی واردات کھڈالی کے رہائشی طیب مبشر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 45 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا ساتویں واردات چک 153 کے بشارت نوید کے ساتھ پیش آئی جہاں 6 ملزمان امان اللہ وغیرہ نے 25 ہزار روپے کی نقدی چرا لی آٹھویں واردات امید علی بھیٹ کے رہائشی حبیب اللہ کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 45 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا نویں واردات چک 150 کے رہائشی محمد ندیم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 85 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا دسویں واردات حشمت چوک کے رہائشی جاوید اقبال کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان راشد علی وغیرہ نے 28 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا گیارہویں واردات ناز سینما روڑ کے رہائشی سیف اللہ کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان راشد ی وغیرہ نے 30 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا بارہویں واردات گرین دیو کالونی کے رہائشی محمد سجاد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 85 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا تیرہویں واردات نواں کوٹ کے رہائشی فرحان علی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 77 ہزار 900 روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چودھویں واردات ماڈل ٹان کے رہائشی علی عمران کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم صدام حسین نے 3 لاکھ 55 ہزار روپے مالیت کی ایل ای ڈی چرا لی پندرہویں واردات خواجہ بنگلوز کے رہائشی محمد عمران کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 76 ہزار روپے مالیت کی سلائی مشین چرا لی سولہویں واردات موضع واگہون کے رہائشی جام شاہد کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان محمد عامر وغیرہ نے 2 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے سترہویں واردات فتح پور کمال کے رہائشی محمد ذوالفقار کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 2 لاکھ 5 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اٹھارویں واردات خانبیلہ کے رہائشی رازاق حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان قاسم وغیرہ نے 85 ہزار روپے مالیت کے مویشی اور موبائل فون چرا لیا انیسویں واردات مڈ کوڑا کے رہائشی افتخار احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 2 لاکھ روپے مالیت کے مویشی چرا لیے بیسویں واردات واہی شاہ محمد محمد کے رہائشی بشیر احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان شاہد وغیرہ نے 50 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اکیسویں واردات بہادر پور کے رہائشی عمران خان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 83 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے بائسویں واردات محمد مراد ڈاہر کے رہائشی ذوالفقار کے ساتھ پیش آئی جہاں 5 ملزمان خدا بخش وغیرہ نے 3 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ ت23ویں واردات چک 37 کے فاریسٹ گارڈ کے علاقہ میں ہوئی جہاں 5 ملزمان محمد عمر وغیرہ نے 4 لاکھ 18 ہزار 400 روپے مالیت کے درخت چرا لیے اور فرار ہوگئے مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے جبکہ ڈکیتی کی 3 وارداتیں ہوئیں‘ نامعلوم مسلح ڈاکو شہریوں سے موبائل فون موٹر سائیکل نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔ ڈکیتی کی پہلی واردات دودہ نائچ کے رہائشی فیاض احمد کے ساتھ پیش جو اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا اسی دوران 2 نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اسے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر 76 ہزار روپے کی نقدی موبائل فون اور موٹر سائیکل لوٹ لیا دوسری واردات عباسیہ ٹان کے رہائشی محمد فہیم کے ساتھ پیش آئی جہاں جو اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ اسی دوران 3 نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اسے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر 1 لاکھ 81 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل اور موبائل فون لوٹ لیا جبکہ تیسری واردات چک 166 کے رہائشی حیدر محمود کے ساتھ پیش آئی جو اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ اسی دوران 2 نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اسے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر 41 ہزار 200 روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل لوٹ لیا اور فرار ہو گئے شہری کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
چوری ڈکیتی