ملتان: مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان
ملتان (وقا ئع نگار)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی (بقیہ نمبر14صفحہ 6پر)
شروع کر دی ہے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقے ہانس روڑ قدیر الحسن سے موٹرسائیکل سوار دو ملزمان جھپٹا مارکر موبائل مالیت 20ہزارچھین کر فرار ہوگئے، تھانہ کینٹ کے علاقے نشتر ہسپتال کے باہر وسیم عباس کی موٹرسائیکل، گلگشت کے علاقے محمد عرفان کی دوکان سے موبائل مالیت8ہزار، عبدالحادی کی جیب سے موبائل مالیت16ہزار، تھانہ قطب پور کے علاقے رحمان جاوید کے گھر سے نقدی و زیور ودیگر سامان مالیت 5لاکھ 57ہزار، تھانہ شاہ شمس کے علاقے محمد جمیل کی موٹرسائیکل، تھانہ بی زیڈ کے علاقے حماد علی ودیگر افراد کے 6موبائلز، محمد ذوالفقار کیگھر سے زیور ودیگر سامان مالیت2لاکھ52ہزار، تھانہ کوتوالی کے علاقے محمد شریف ودیگر افراد کے پانچ موعبائلز، شمس آباد گراونڈ محمد صدیق ودیگر افراد کے سات موبائلز، تھانہ نیوملتان کے علاقے اشرف کی دوکان سے دونامعلوم خواتین سونا مالیت6لاکھ50ہزار، سٹی شجاعباد کے علاقے محمد نعیم کے گھر کا سوئی گیس میٹر چوری ہوگئے،پولیس نے واقعات کے متعلق مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے
نقصان