سیاسی چپقلش: ہارون آباد سپورٹس جمنیزیم 13 سال سے نامکمل 

سیاسی چپقلش: ہارون آباد سپورٹس جمنیزیم 13 سال سے نامکمل 

  

ہارون آباد(نامہ نگار)ہارون آباد میں سپورٹس جیمنیزیم کی تعمیر 13سال بعد بھی نا مکمل ہے، منصوبے میں تاخیر تخمینی لاگت میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگیا، 6کروڑ (بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)

80لاکھ روپے سے بڑھ 14کروڑ تک پہنچ گئی، تفصیلات کے مطابق ہارو ن آباد شہر میں انڈور کھیلوں کے فروغ کیلئے 2008؁ ء میں بلدیہ کالونی میں پرانی ڈگیوں کے مقام پر 6کروڑ 80لاکھ روپے کی خطیر رقم سے سپورٹس جیمنیزیم کا منصوبہ شروع کیا گیا، اس منصوبے کو دوسال میں مکمل کرنا تھا لیکن سیاسی چپقلشوں کے باعث فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث سپورٹس جیمنیزیم کی تعمیر 13سال بعد بھی نامکمل ہے، منصوبے میں تاخیر سے تخمینہ لاگت میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگیا، منصوبے کی لاگت 8کروڑ روپے کے مزید اضافے کیساتھ 6کروڑ 80لاکھ روپے سے بڑھ کر 14کروڑ تک پہنچ گئی، اس سلسلہ میں شہریوں وقاص، عثمان، عمر خلیل، حذیفہ سہیل، ابراہیم جمیل و دیگر کا کہنا ہے کہ فنڈز کی عد م دستیابی کے باعث دو سال میں مکمل ہونیوالا منصوبہ 13سال بعد نامکمل ہے جو کہ سرا سر ظلم و زیادتی کے مترادف ہے، فنڈز کے اجراء کی رفتار یہی رہی تو یہ منصوبہ اگلے پانچ سال میں بھی مکمل نہیں سکے گا اور لاگت میں بھی مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

تاخیر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -