راجن پور میں آٹے کا بحران‘ دکانوں   سیل پوائنٹس پر رش‘ انتظامہ غائب

راجن پور میں آٹے کا بحران‘ دکانوں   سیل پوائنٹس پر رش‘ انتظامہ غائب

  

 راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پورشہر میں آٹے کابحران شدت اختیار کرگیا،شہری،بچے اور خواتین آٹے کے حصول (بقیہ نمبر17صفحہ 6پر)

کیلئے دوکانوں اورسیل پوائنٹس کے دھکے کھانے لگے‘تفصیلات کے مطابق راجن پورشہر میں محکمہ خوراک دس کلو گرام کے 5سوتھیلے فراہم کررہا ہے مگر شہر کی اتنی بڑی آبادی کیلئے یہ تھیلے انتہائی ناکافی ہے شہر کے سہولت بازار میں اور سیل پوائنٹس پر شہریوں کے درمیان قطار بنانے اور آٹا نہ ملنے پر لڑائی جھگڑے روز کا معمول بنتے جارہے ہیں شہری اور خواتین کی کثیر تعداد بھی مختلف سیل پوائنٹس پر صبح سویرے پہنچ جاتی ہے مگر لمبی قطاریں اور قطارمیں کھڑے ہونے کیلئے آپس میں کھینچا تانی اور توتکرا ر کے ساتھ لڑائی جھگڑے بھی ہورہے ہیں عوامی وشہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر راجن پور آٹے کے بحران کافوری نوٹس لیں اور محکمہ خوراک کوہدایات جاری کریں کہ آٹے کی موجود ہ فراہم کی جانے والی مقدار کو ڈبل کیا جائے تاکہ سہولت بازار اورسیل پوائنٹس پر آنے والاہرشہری اور خاتون آٹا خرید کر اپنے گھر لے جاسکے۔

انتظامیہ غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -