آب گاہوں کا عالمی دن‘ اسلامیہ یونیورسٹی  بہاولپور میں واک‘ سیمینار کا اہتمام

آب گاہوں کا عالمی دن‘ اسلامیہ یونیورسٹی  بہاولپور میں واک‘ سیمینار کا ...

  

 بہاولپور(بیورو رپورٹ)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اینوائرمینٹل سوسائٹی (بقیہ نمبر21صفحہ 6پر)

نے آب گاہوں کے عالمی دن کی مناسبت سے  اساتذہ، طلباوطالبات میں شعور بیدار کرنے کے لیے واک اور سیمینار منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف، چیف کنزویٹر فارسٹ پنجاب محمد فیصل ہارون، ڈپٹی ڈائریکٹر ورلڈ لائف بہاولپور، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفیئر ڈاکٹر تنویر حسین، ڈاکٹر عبداللہ، مختلف سوسائیٹیز کے ایڈوائزر اور کابینہ کے ممبران سمیت مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں اور دیگر اساتذہ نے خطاب کیا۔ اقوام متحدہ کا ادارہ یونیسکو ہر سال یہ دن مناتا ہے۔امسال اس دن کا تھیم آب گاہیں اور پانی ہے۔ مقررین نے کہا کہ آب گاہیں تازہ پانی کا بہت بڑا ذریعہ ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ماحولیات کے تحفظ خصوصاً چولستانی حیات، نباتات اور جانوروں اور پرندوں کے تحفظ کے لیے نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔اور چولستانی آب گاہوں پر تحقیق بھی جاری ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ آبادی میں اضافے کے باعث ماحولیاتی عدم توازن بڑھ گیا ہے جس سے آب گاہیں بھی بہت متاثر ہوئیں ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ قدرتی حیات میں مددگاران آب گاہوں کو مزید خاتمے سے بچا یا جائے تاکہ زمین پر زندگی کے لیے ضروری ماحولیاتی توازن قائم رہے۔ پانی زندگی کی علامت ہے۔ پاکستان کو مستقبل میں تازہ پانی کی کمی کے خطرے کا سامنا ہے۔

عالمی دن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -