اپوزیشن کی صفوں کی اندر ہلچل اور عدم اعتماد انہیں لے ڈوبے گا: فردو س عاشق

اپوزیشن کی صفوں کی اندر ہلچل اور عدم اعتماد انہیں لے ڈوبے گا: فردو س عاشق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہور (جنرل رپورٹر) معاون خصوصی برائے پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی صفوں کے اندر جو ہلچل اور عدم اعتماد ہے وہ انہیں لے ڈوبے گا،31جنوری کی ڈیڈ لائن دی تھی اور وزیراعظم کو گھر بھیجنے کی بات کی تھی،31جنوری گزر گئی لیکن حکومت کاعوام دوست سفر جاری ہے،فضل الرحمان کا جو تاریخی یوٹرن ہے وہ آصف زرداری، بلاول زرداری کے حالیہ بیانات اس بات کی عکاسی ہے کہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو چکا ہے۔منگل کو معاون خصوصی برائے پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت عوام کو سہولتیں دی جا رہی ہیں، حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے، تعلیمی شعبے میں اصلاحات کیلئے حکومت اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 31جنوری گزر گئی لیکن حکومت کاعوام دوست سفر جاری ہے اور رنگ بدلتے بیانیے اپوزیشن کو تباہ کر دیں گے، ان کا نوٹس میڈیا کے ذریعے ملا تھا، نوٹس تو ملا لیکن ککھ نہ ہلا اور کچھ ٹس سے مس نہیں ہوا، سینیٹ کے الیکشن اس وقت اپوزیشن ڈبل مائنڈڈ میں ہے،آج اپوزیشن پر نہیں ایک دوسرے پر عدم اعتماد کر رہے ہیں جبکہ سینیٹ کے الیکشن میں عمران خان سرخرو ہوں گے کیونکہ ہم نے کرپشن کو ختم کرنے کیلئے آئینی ترمیم پیش کی ہے اور اب اپوزیشن کا کام ہے کہ ساتھ لے جائیں حکومت اپنے مطلوبہ ہدف سے زیادہ ووٹ لے گی۔
 فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -