امریکہ نے افغانستان سے مکمل انخلاء کی پالیسی تبدیل کرلی،اے بی سی نیوز

امریکہ نے افغانستان سے مکمل انخلاء کی پالیسی تبدیل کرلی،اے بی سی نیوز

  

  واشنگٹن (بیورو چیف) امریکہ نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے میں یکم مئی تک افغاستان سے مکمل انخلاء کا جو وعدہ کیا تھا اس بات کا امکان  ہے کہ بائیڈن انتظامیہ سے اسے ایفاء نہیں کرے گی۔ امریکی ٹی وی ”اے بی سی نیوز“ نے ایک اپنی تازہ رپورٹ میں اپنے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کا سبب یہ بتایا ہے کہ طالبان نے معاہدے میں تشدد میں کمی کا جو وعدہ کیا تھا اس پر اس نے عمل نہیں کیا۔ ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ برس طالبان کے ساتھ معاہدے کرکے اٹھارہ سالہ جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔ یہ وعدہ بھی کیا تھا کہ وہ یکم مئی تک افغانستان میں موجد اپنی افواج کو مکمل طورپر واپس بلالیں گی۔ معاہدے کے مطابق فوج کی نفری کو کم کرکے اس وقت اڑھائی ہزارکی سطح پر پہنچا دیا گیا ہے لیکن بدلتے حالات کے مطابق امکان ہے کہ یہ فوج برقرار رہے گی۔ یہ صفر کی سطح پر تب آئے گی اگر طالبان معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد شروع کریں گے۔

اے بی سی نیوز

مزید :

صفحہ اول -