کوٹ ادو: کالا پتھر فروخت کرنے پر 4افراد گرفتار‘ مہندی بھی برآمد 

کوٹ ادو: کالا پتھر فروخت کرنے پر 4افراد گرفتار‘ مہندی بھی برآمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) ڈی پی او مظفر گڑھ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر دائرہ دین پناہ پولیس نے ملک محمد ایوب ایس ایچ او کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی جرائم پیشہ (بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)
عناصر کے خلاف کاروائی کی،  4 کالا پتھر فروخت کرنے ملزمان گرفتار کرتے ہوئے ملزمان سے کالا پتھر کہکشاں مہندی برآمد کرلی گئی،ملزمان کو حوالات بند کر دیا،اس بارے تفصیل کے مطابق ایس ایچ او ملک محمد ایوب تھانہ دائرہ دین پناہ کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے  کالا پتھر فروخت کرنے والوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 4دوکانداروں  ملزمان چک نمبر 146کے عامر شہزاد آرائیں،محمد شبیر آرائیں،اڈا ٹوپل کیغلام یٰسین منجھوٹھہ اورچک نمبر 516 ٹی ڈی ایمنظور حسین گجر کی دوکانوں سے کالا پتھر کے 23پیکٹ برآمد کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے،اس موقع پر ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ معاشرے کا ناسور ہیں ان کے لیے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی. ڈی پی او مظفر گڑھ محمد حسن اقبال نے کامیاب کروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔
مہندی برآمد