سینیٹ الیکشن،(ن) لیگ کی ترجیحی لسٹ تبدیل،خواجہ احمد حسان ڈراپ 

سینیٹ الیکشن،(ن) لیگ کی ترجیحی لسٹ تبدیل،خواجہ احمد حسان ڈراپ 

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ہار کا ڈر یا پارٹی میں انتشار کا خوف،مسلم لیگ(ن) نے سینیٹ انتخابات میں ترجیحی لسٹ میں تبدیلی کر دی۔ ذرائع کے مطابق خواجہ احمد حسان کو ترجیحی لسٹ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔نئی ترجیحی لسٹ میں راجہ ظفر الحق،پرویز رشید، محمد زبیر اور رفیق رجوانہ شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) میں خواجہ احمد حسان کے حوالے سے تحفظات پائے جاتے ہیں۔قیادت کو ایک دھڑے کی جانب سے پیغام دیا گیا تھا خواجہ احمد حسان قابل قبول نہیں ہیں۔ خواجہ احمد حسان لاہور سے دو مرتبہ قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن ہار چکے ہیں۔ جبکہ حال ہی میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان کی پی ڈی ایم کے لاہور میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے بھی تلخ کلامی ہو چکی ہے۔

لیگی ترجیحی لسٹ

مزید :

صفحہ اول -