واردات کے دوران نوجوان قتل‘جام  پور میں وکلاء کی ہڑتال‘پولیس کیخلاف نعرے

واردات کے دوران نوجوان قتل‘جام  پور میں وکلاء کی ہڑتال‘پولیس کیخلاف نعرے

  

 جام پور (نامہ نگار) موٹر سایکل ڈکیتی کی ناکام کوشش پر ڈاکوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے صابر حسین اور ان (بقیہ نمبر39صفحہ 6پر)

کے زخمی بھائی شیر علی  سے اظہار یک جہتی کے لیے جام پور بار ایسویسی ایشن میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ جنرل سیکرٹری بار ایسویسی ایشن اصف شبیر ملنہاس کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق کوئی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا۔عدالتی اہلکاروں نے کیسوں کی آگے پیشی ڈال دیں۔ سائلین ولوگ ساردا دن ذلیل وخوار ہوکے مایوس گھروں کو لوٹ گئے۔ دوسری طرف صدر بار ایسویسی ایشن مرزاخرم خان ایڈوکیٹ۔ ملک اعجاز احمد راں ایڈوکیٹ۔ حشمت رسول قریشی ایڈوکیٹ نے۔مرزا مبین یاسر ایڈوکیٹ نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارں کی نااہلی اور فرائض سے چشم پوشی کی وجہ سے دن دہاڑے موٹر سایکل ڈکیتیاں ہو رہی ہیں۔ ملزم دن دنداتے پھر رہے ہیں۔ حالیہ واقعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک چارج شیٹ ہے۔ فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی تو بار ایسویسی ایشن مزید فیصلہ کرے گی۔ 

 خرم خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -