کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی  کا اجلاس آج ہوگا 

        کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی  کا اجلاس آج ہوگا 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس  (آج) بدھ کو  ہوگا۔ اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس (آج) بدھ کو طلب کر لیا گیا، اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہیلی کاپٹروں کی مرمت کیلئے 4 کروڑ روپے کی گرانٹ مانگ لی، پاکستان رینجرز پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے 50 لاکھ روپے گرانٹ کی درخواست دی گئی ہے۔ ایف سی خیبر پختونخوا کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ طلب کی گئی ہے۔ ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی گرانٹ طلب، کی گئی ہے۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات کی کوویڈ 19 کی اشتہاری مہم کیلئے مالی وسائل فراہم کرنے کی درخواست پر غور کیا جائے گا، وزارت ہاوسنگ کی پاکستان کوارٹرز کی لیز میں توسیع کی درخواست پر بھی غور کیا جائے گا۔

رابطہ کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -