بہاولپور: 5 کروڑ 14 لاکھ روپے ریلیز  زکوٰۃ مستحقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

بہاولپور: 5 کروڑ 14 لاکھ روپے ریلیز  زکوٰۃ مستحقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مستحقین زکوۃ کیلئے پانچ کروڑ 14 لاکھ ایک ہزار روپے ضلع زکوۃ کمیٹی نے جاری کر دیے(بقیہ نمبر36صفحہ 6پر)

 ہیں۔ضلع زکوۃکمیٹی بہاولپور میں مالی سال21 -2020 کی پہلی ششماہی کیلئے ضلع بھر کے 43 46مستحقین کو گزارہ الاؤنس کی مد میں چار کروڑ 17 لاکھ 87 ہزار روپے جاری کر دیے ہیں جس کے تحت ہر مستحق  کو نو ہزار روپے ملیں گے اسی طرح ضلع بھر کے 220 نابینا افراد کے لیئے مبلغ 26لاکھ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے تحت ہر مستحق نابیناافراد کو 12000 روپے ملیں گے۔ضلع بھر کے DHQ اور THQ کو مبلغ 40 لاکھ 94 ہزار روپے جاری کر دیئے گئے ہیں جس سے غریب اور مستحق افراد کا علاج مفت ہو سکے۔اسی طرح فنی تعلیمی ادارہ جات کیلئے مبلغِ 28لاکھ 80ہزارروپے 120طلباؤطالبات کو اسکالر شپ کی مد میں جاری کیئے گئے۔ان خیالات کا اظہار ملک احمد نواز ننگانہ چیئرمین ضلع زکوۃ کمیٹی اور محمد آصف اقبال ضلع زکوۃ آفیسر بہاولپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی محکمہ زکوۃ و عشر پنجاب نے غریب نادار مستحقین کے لئے زکوۃ فنڈ سے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں تاکہ مہنگائی کے اس دور میں غریب مستحق افراد کی مالی معاونت ہو سکے۔ اس موقع پر طارق مجید چوہدری چیئر مین سکرونٹی کمیٹی ضلعی بیت المال،نسرین انورممبر ضلعی زکوۃ کمیٹی،شفقت محمود راجہ چیئر مین عشرو زکوۃ کمیٹی ون یونٹ بہاولپور بھی موجود تھے۔ 

لہر دوڑ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -