ڈیرہ: سیاحت کا فروغ‘ متعدد منصوبے منظور‘ افسروں کو اہم ٹاسک

ڈیرہ: سیاحت کا فروغ‘ متعدد منصوبے منظور‘ افسروں کو اہم ٹاسک

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی) جنوبی پنجاب کے سیاحوں کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، فورٹ منرو سمیت کوہ سلیمان رینج میں سیاحت کو فروغ دیا جائیگاکمشنر ڈی (بقیہ نمبر41صفحہ 6پر)

جی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ٹورازم سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی ہے جن پر 63 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوگی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹرز محمد عدیل،وسیم اختر جتوئی،ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق محمود بخاری،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید تنویر مرتضیٰ اور دیگر افسران شریک تھے راجنپور اور مظفر گڑھ کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں دس کروڑ روپے سے کوہ سلیمان میں سیاحت کے فروغ کیلئے چھوٹی بڑی سات سکیموں کی منظوری دی گئی جن میں فورٹ منرو میں ٹف ٹائز،کلاک ٹاورز،گزیبو نصب ہوں گے۔جرگہ ہال فورٹ منرو کی عمارت کی تزئین و آرائش کرکے آرٹ گیلری میں تبدیل کیا جائیگا۔فاطمہ جناح پارک فورٹ منرو کی بحالی اور رابطہ راستوں پر ٹف ٹائلز نصب ہوں گی۔پی اے ہاوس سے منسلک عمارت کو اپ گریڈ کرکے میوزیم میں تبدیل کیا جائیگا۔ڈیمس جھیل کی بہتری، سولر لائٹس اور سیاحوں کے بیٹھنے سمیت دیگر انتظامات کئے جائیں گے۔کوہ سلیمان رینج کے داخلی و خارجی مقامات پر خوبصورت گیٹس نصب ہوں گے اسی طرح ڈی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 53 کروڑ روپے سے ڈیرہ غازی خان،راجنپور،مظفر گڑھ اضلاع میں نئے اور ترمیمی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ڈیرہ غازی خان اور تونسہ سٹی کی بیوٹیفیکیشن کے ترمیمی منصوبہ پر نو کروڑ تیس لاکھ روپے خرچ ہوں گے،منگروٹھہ غربی اور شرقی میں واٹر سپلائی،سیوریج اور ٹف ٹائلز، تونسہ کے کمال پارک اور سٹی پارک کومزید بہتر کرنے، تونسہ کے دو پارکس کو بہتر کرنے مظفر گڑھ میں موضع کوٹ دادن تا عمر پور روڈ کا ترمیمی منصوبہ کی بھی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں راجنپور کے علاقے ٹبی لندان میں واٹر سپلائی سکیم میں توسیع اور چھ کروڑ روپے سے پچادھ کے علاقوں میں سولر پلانٹس کی فراہمی کا منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا۔

ٹاسک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -