شجاع آباد: مزار کا طواف‘ تمام ملزمان گرفتار کرنیکا فیصلہ‘ خصوصی ٹیم تشکیل

 شجاع آباد: مزار کا طواف‘ تمام ملزمان گرفتار کرنیکا فیصلہ‘ خصوصی ٹیم تشکیل

  

شجاع آباد (تحصیل رپورٹر) مذہبی جذبات مجروح کرنے کے معاملے پر غیر شرعی عمل کیس کی غلط تفیش اور وکلا کے ساتھ ڈی ایس پی شجاع آباد کے غلط روپے خلاف شجاع آباد (بقیہ نمبر42صفحہ 6پر)

بار نے گزشتہ روز مکمل ہڑتال کی اور پرامن احتجاج کیا ایس پی صدر راؤ نعیم نے وکلا سے مذکرات کے لیے شجاع آباد پہنچے ان کے ہمراہ ڈیس ایس پی لیگل حاکم علی بار میں پہنچے لیگل مذکراتی ٹیم میں بہرام خان رانامحمدیوسف شیخ الحدیث مولانا زبیر احمدصدیقی عاطف اسماعیل اورپیر کرم شاہ نے خان پور قاضیاں کیس پر گفتگو کی وکلا اور علما کرام کے مطالبات پرا نہوں نے کہاکہ تمام ثبوت شہادتیں قانون کے مطابق ہوں گی طواف کرنے والے تمام ملزمان کو گرفتار کیاجائے اشتہار پینا فیکس او ردیگر سامان کی برآمدگی کرائی جائے فرانزک رپورٹ بھی حاصل کی جائے وکلا ڈی ایس پی کے درمیان ہونیوالے معاملے پر ایس پی صدر نے معذرت کی انہوں نے کہاکہ شجاع آباد کے تمام لوگوں کو پرامن رکھنے کے لیے میں آپ سب کا مشکو ر ہوں اس واقعہ پر مسلمانوں کے جدبات مجروح ہوئے ہیں اس واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر دار تک پہنچایا جائے گا کوئی ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں مزار کے طواف میں ویڈیو میں نظر آنے والے تمام ملزمان کی نشاہدہی کریں گے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی لیگل کمیٹی اور علما کرام نے اس یقین دہانی پرا طمینان کا اظہار کیا اور کہاکہ اس کیس میں کوئی بھی کمی قابل قبول نہیں ہوگی یہ ہر مسلمان کے ایمان کا تقاضا ہے ایس پی صدر نے اس کیس کے تمام ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی ہے اور گرفتاریوں کا عمل شروع کردیاگیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -