اپوزیشن کو ان کی مچائی ہوئی تباہی  کی درستگی بھی ہضم نہیں ہو رہی ہے 

   اپوزیشن کو ان کی مچائی ہوئی تباہی  کی درستگی بھی ہضم نہیں ہو رہی ہے 

  

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ہمایوں اخترخان نے ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے مشکل وقت گزار لیا ہے اور اب بہتری کے واضح آثار نظر آرہے ہیں اسی لئے وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے کہا ہے کہ وہ بس تھوڑا سا اور صبر کر لیں اچھا وقت آنے والا ہی ہے۔ لیکن اپوزیشن کو ان کی مچائی ہوئی تباہی کی درستگی بھی ہضم نہیں ہو رہی ہے اسی لئے اپوزیشن ہر بات کو لیکر منفی پراپیگنڈا شروع کردیتی ہے اگر موجودہ اپوزیشن کے لیڈروں نے اپنی حکمرانی کے دور میں ملکی خزانے کی لوٹ مار نہ کی ہوتی اور اپنے مخصوص ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی بجائے عوام کے لئے کچھ کیا ہوتا اور ہماری حکومت کو قومی خزانہ خالی کرکے نہ دیا ہوتا تو آج ہماری حکومت کو عوام کو ریلیف دینے میں وہ مشکلات درپیش نہ ہوتی جو آج ہیں تاہم پی ٹی آئی اپنے پانچ سال پورے کر لے گی توہم بھی اپنا حساب دیں گے۔

ہمایوں اختر

مزید :

صفحہ اول -