نوکریاں دینے کی بجائے چھینی،گھر بنانے کی جگہ گرائے جارہے ہیں 

 نوکریاں دینے کی بجائے چھینی،گھر بنانے کی جگہ گرائے جارہے ہیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما اکرم خاں درانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے کسی بہتری کی امید کرنا ایک دیوانے کا خواب ہے جو اب تک کچھ نہ کر سکے وہ آگے بھی کچھ نہیں کر سکیں گے وزیر اعظم کی طرف سے قوم کو مزید صبر کرنے کی تلقین کرنا عوام کو ایک اور لالی پاپ دینے کے مترادف ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ چلو میڈیا خود ہی ہمیں وزیر اعظم سے اس سوال کا جواب لیکر بتا دے کہ انہوں نے عوام کو جو ایک کروڑ نوکریاں دینی تھیں اور پچاس لاکھ نئے گھر بنا کردینے تھے ان میں سے اب تک کتنے نئے گھروں کی انہوں نے بنیادیں رکھی ہیں اور کتنے لوگوں کو نوکریاں دی گئیں ہیں تو بات سمجھ میں بھی آتی ہے مگر وزیراعظم کے پاس اس سوال کا کوئی جواب ہی نہیں ہے کیونکہ انہوں نے تو نوکریاں دینے کی بجائے نوکریاں چھینیں اور گھر بنا کر دینے کی بجائے تجاوزات کے نام پر لوگوں کے گھر گرائے ایسے وزیر اعظم سے مزید کسی ریلیف یا بہتری کی امید رکھنا وقت کے ضائع کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔
اکرم درانی

مزید :

صفحہ اول -