مہنگائی: حکومت غریبوں سے جینے کا حق چھین رہی ہے‘ افتخار خان

   مہنگائی: حکومت غریبوں سے جینے کا حق چھین رہی ہے‘ افتخار خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
خان گڑھ (نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے باشعور عوام (بقیہ نمبر44صفحہ 6پر)
جانتے ہیں کہ تبدیلی سرکار اور عمران خان  نالائقی اور ناتجربہ کاری کی آڑ میں کرپشن اور تباہی کا کاروبار چلا رہے ہیں اور آج پاکستان کو جن آزمائشوں اور چینجلیز کا سامنا ہے وہ تباہی سرکار کا ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار اضافہ کر کے حکومت انتہائی ظالمانہ اقدام اور  غریب سے جینے کا حق چھین رہی ہے۔ عمران خان  بتائیں کس قانون کے تحت کس کی شاہ خرچیوں کے لیے اور کس کو خوش کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے  ملک میں مہنگائی کا سونامی برپا کرنے اور اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے سوا کوئی کام نہیں کیا جبکہ عمران خان نے وعدہ کیا تھا اس کے تحت 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں تو نہیں دیں البتہ اداروں کو بند  کیا گیا لوگوں کو بے روزگار کیا گیا انہوں نیکہا کہ پشاور سے کراچی تک ناجائز تجاوزات کی آڑ میں ہزاروں گھر اور غریبوں کی دکانیں گرا دی گئی ہیں مگر بنی گالہ کا اپنا محل 12 لاکھ روپے کا جرمانہ ادا کر کے ریگولر کرا لیا گیا جو کہ افسوس ناک امر ہے انہوں نیکہا کہ چھوٹی کابینہ کا وعدہ کر کے اقتدار میں آنے والوں نے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ بنا رکھی ہے جو کہ حیران کن امر ہے انہوں نیکہا کہ وزیراعظم اور ان کے ترجمان طوطے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مہنگائی انڈکس کی رپورٹ سمیت ہر تباہی اور بربادی کو سابقہ حکومتوں کے کھاتے میں آخر کب تک ڈالتے رہیں گے۔
افتخار خان